تمہارا اسماعیل کون ہے؟
کیا ہے؟
تمہارا مقام؟ ______تمہارا مرتبہ؟ ______تمہارا مشغلہ؟ ______تمہارا پیسہ ______تمہارا علم؟ ______تمہارا ہنر؟ ______تمہارا نام ______تمہارا لباس؟ تمہاری زیبائی؟
اسے تم خُود جانتے ہو، جو بھی ہے، اسے تمہیں خود منیٰ میں لانا ہوگا اور قربانی کے لیے اس کا انتخاب کرنا ہوگا۔
اس کی نشانیاں :
وہ کہ جو تمہیں ایمان کے رستے میں کمزور کردے،
وہ کہ جو تمہیں فرائض کی راہ میں متردّد کردے،
وہ کہ جس کی وابستگی نہیں چھوڑتی کہ تم “پیام” کو سنو تا کہ حقیقت کا اعتراف کرو ،
وہ کہ جو تمہیں مصلحت آمیز تاویل و توجیہ کی طرف لے جائے، جس کی لگن تمھیں اندھا بہرہ کردیتی ہے ___ اسے قربان گاہ لے آؤ۔
اپنی تعریف کے گُن نہ گاؤ، رجز نہ پڑھو، اپنے اسماعیل کی قربانی دو۔
تمہارا اسماعیل ممکن ہے کہ ایک شخص ہو یا ایک شے یا ایک حالت یا ایک کیفیت !
کتاب : حج
ص : ۱۸۷ ، ۱۸۸
مصنف : علی شریعتی ❤️
No comments:
Post a Comment